JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Accueil

چند سیکنڈ میں سفر مکمل کرنے والی دنیا کی سب سے مختصر مسافر پرواز

چند سیکنڈ میں سفر مکمل کرنے والی دنیا کی سب سے مختصر مسافر پرواز

ایڈن برگ: (نامہ نگار) سکاٹ لینڈ کے اورکنی جزائر میں دنیا کی سب سے چھوٹی شیڈولڈ مسافر پرواز چلائی جاتی ہے، جو روزانہ ویسٹری اور پاپا ویسٹری کے درمیان آپریٹ ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ مختصر ترین روٹ صرف 1.7 میل طے کرتا ہے اور عام طور پر 53 سیکنڈ میں مکمل ہو جاتا ہے، حالانکہ سرکاری طور پر اس کے لئے 90 سیکنڈ کا وقت مقرر ہے۔

یہ مسافر پرواز لوگن ایئر کی جانب سے برٹن نارمن بی این-2 آئی لینڈر طیارے کے ذریعے چلائی جاتی ہے، جو مختصر فاصلوں اور مشکل موسمی حالات میں آپریشن کے لئے خاص طور پر تیار کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تیز ہوائیں اکثر اس کی پرواز کے وقت کو ایک منٹ سے بھی کم کر دیتی ہیں، جس کی وجہ سے یہ فیری سروس کے مقابلے میں زیادہ تیز ثابت ہوتی ہے، کیونکہ خراب سمندری حالات میں فیریز اکثر تاخیر کا شکار ہو جاتی ہیں یا مکمل طور پر منسوخ کر دی جاتی ہیں۔

مزید یہ کہ پل تعمیر کرنا عملی نہیں سمجھا جاتا، کیونکہ اس کیلئے بہت زیادہ لاگت آئے گی، موسم کے حالات سخت ہیں، اور دونوں جزیروں کی مجموعی آبادی صرف تقریبا 600 افراد ہے۔


NomE-mailMessage