JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Startseite

نوشہرہ ورکاں پولیس ان ایکشن ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

 نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر)دورانِ ناکہ بندی تین منشیات فروش گرفتار، چرس اور شراب برآمد، تفصیلات کے مطابق نوشہرہ ورکاں پولیس نے دورانِ گشت اور ناکہ بندی کے دوران تین مختلف مقامات سے منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔ببر چوک میں تلاشی کے دوران کڑیال کلاں کے رہائشی وقاص سیف اللہ کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے 1550 گرام چرس برآمد ہوئی ،حیدری چوک سے محلہ باٹھ کے رہائشی گلفام اسلم کو گرفتار کیا گیا جس سے 1360 گرام چرس برآمد کی گئی۔ایک اور کارروائی میں بدورتہ روڈ پر جامعہ تلاشی کے دوران سپرا کے رہائشی عظمت علی کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے چھ لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق تینوں ملزمان منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث تھے۔پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او نوشہرہ ورکاں ریاض گوندل کا کہنا ہے کہ منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔


NameE-MailNachricht