JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Startseite

چالیس کروڑصارفین اور صرف42 ملازمین والی کمپنی

 چالیس کروڑصارفین اور صرف42 ملازمین والی کمپنی

روایتی کاروباری ماڈلز میں بڑی تعداد میں ملازمین اور پیچیدہ انتظامی نظام کو کامیابی کی شرط سمجھا جاتا ہے، لیکن کچھ کمپنیاں اب اس سوچ کو بدل رہی ہیں۔  اونلی فینز ایک ایسا ہی انوکھا تجربہ ہے، جہاں محدود عملہ اور ہموار تنظیمی ڈھانچہ بھی اربوں ڈالر کے کاروبار کو مثر طریقے سے چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بزنس ماڈل سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ بڑے نتائج کے لیے ٹیم کا حجم اتنا اہم نہیں جتنا کہ ملازمین کی قابلیت، رویہ اور انفرادی ذمہ داری اہمیت رکھتی ہے۔ بزنس انسائیڈر کے مطابق اونلی فینز کی سی ای او کیلی بلئیر نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ کمپنی کے پاس دنیا بھر میں 40 کروڑ صارفین اور صرف 42 فل ٹائم ملازمین ہیں۔  یہ غیرمعمولی طور پر کم تعداد میں عملہ کمپنی کی اپنی حکمت عملی کا نتیجہ ہے، جس میں درمیانی سطح کے انتظامی عہدوں کو ختم کر کے تنظیمی ڈھانچے کو ہموار اور سیدھا رکھا گیا ہے۔ نومبر میں لزبون میں ہونے والی ویب سمت ٹیکنالوجی کانفرنس کے دوران، سی ای او کیلی بلئیر نیبتایا کہ اونلی فینز میں وہ انتہائی تجربہ کار اور جوشیلے نو ملازمین کو ترجیح دیتی ہیں۔  بھرتی کے دوران زیادہ تر رویے اور صلاحیت کو اہمیت دی جاتی ہے، تجربے کو نہیں، اس ماڈل کی بدولت ہر ملازم ایک آزاد فرد کی طرح کام کرتا ہے اور کسی درمیانی منیجر  کی ضرورت نہیں پڑتی۔ کیلی بلئیر نے کہا، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹیم کے سائز کے بجائے کارکردگی کو اہمیت دی جائے، ایک فرد بھی اعلی نتائج دے سکتا ہے اور یہی ہمارے یہاں سب سے زیادہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ بزنس انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق اونلی فینز، جس کی بنیاد 2016 میں رکھی گئی تھی، سالانہ تقریبا 7 ارب ڈالر کا ریونیو حاصل کرتی ہے، اور یہ کمپنی مالی طور پر انتہائی منافع بخش ہے۔


NameE-MailNachricht