JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Accueil

امریکی جوڑے کی چھ ماہ میں دوسری بار لاٹری نکل آئی

امریکی جوڑے کی چھ ماہ میں دوسری بار لاٹری نکل آئی 

واشنگٹن:امریکہ میں شادی شدہ جوڑے پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی۔ جوڑے نے چھ مہینوں میں دوسری بار کروڑوں مالیت کی لاٹری جیت لی۔ امریکی ریاست نیو جرسی کی اوشیئن کانٹی سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے 30 لاکھ ڈالر (8 کروڑ 46 لاکھ پاکستانی روپے ) کا جیک پاٹ جیتا۔

شوہر (شناخت نہیں بتائی گئی) کا کہنا تھا کہ مہینے کے شروع میں انہوں نے کچھ ٹکٹ خریدے تھے ۔ جب انہیں سکریچ کیا تو ایسا لگا کہ اتنے کے انعام نکلیں گے جتنے کے ٹکٹ خریدے تھے ۔ شوہر نے کہا کہ ٹکٹ کو اپنی اہلیہ کو دینے سے پہلے سکریچ کرتے ہوئے انہیں احساس ہوا کہ وہ بڑا انعام جیتنے والے ہیں۔ اہلیہ نے بتایا کہ انہوں نے ٹکٹ کو دیکھا سینے لگایا اور زور سے چلائیں۔ واضح رہے خوش قسمت جوڑا چھ ماہ پہلے بھی 10 لاکھ ڈالر( 2 کروڑ 80 لاکھ پاکستانی روپے ) کی خطیر رقم لاٹری میں جیت چکا ہے۔ 


 


NomE-mailMessage