JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Startseite

پاکستانی دریا بھارتی کنٹرول میں، کسی بھی وقت پانی روک سکتا، اقدامات ناگزیر:وزارت آبی وسائل

 پاکستانی دریا بھارتی کنٹرول میں، کسی بھی وقت پانی روک سکتا، اقدامات ناگزیر:وزارت آبی وسائل 

دریائے چناب100فیصد، جہلم 56، سندھ 29اورمغربی دریاں کا 51فیصد کیچمنٹ ایریا بھارتی زیرقبضہ علاقوں میں ہے بھارت ا پنے موجودہ اور مستقبل کے آبی منصوبوں کے ذریعے پاکستان کا پانی کنٹرول اور غلط استعمال کر سکتا ہے :وزارت حکام

 اسلام آباد:پاکستان میں پانیوں کے بہا سے متعلق وزارتِ آبی وسائل نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت پاکستانی دریاں میں پانی کے بہا کو کنٹرول کر سکتا ہے اور ضرورت پڑنے پر پانی روک بھی سکتا ہے ۔وزارتِ آبی وسائل کے مطابق بھارت اپنے نئے آبی منصوبوں اور زیرقبضہ کیچمنٹ ایریاز کے ذریعے انڈس بیسن ایریگیشن سسٹم کا پانی کنٹرول کر سکتا ہے اور اس کا غلط استعمال ممکن ہے جس کے لیے پاکستان کو بروقت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔وزارت کے حکام نے بتایا کہ بھارت دریائے چناب کا پانی پندرہ دن سے تین ماہ تک روک سکتا ہے کیونکہ زیادہ تر کیچمنٹ ایریاز بھارت کے زیرقبضہ علاقوں میں واقع ہیں۔

دستاویزات کے مطابق پاکستان کے تمام دریاں کے کیچمنٹ ایریا کا تقریبا 50 فیصد بھارت کے زیرتسلط علاقوں میں ہے ۔دریائے چناب کا پورا کیچمنٹ ایریا بھارت میں ہے جبکہ دریائے جہلم کا 56 فیصد اور دریائے سندھ کا 29 فیصد کیچمنٹ ایریا بھارت کے زیرقبضہ علاقوں میں واقع ہے ۔ پاکستان کے مغربی دریاں کا 51 فیصد کیچمنٹ ایریا بھی بھارت کے زیرقبضہ علاقوں میں ہے ۔وزارت نے مزید کہا کہ بھارت ا پنے موجودہ اور مستقبل کے آبی منصوبوں کے ذریعے پاکستان کا پانی کنٹرول اور غلط استعمال کر سکتا ہے جس کے لیے پاکستان کو حفاظتی اقدامات کرنا ہوں گے ۔ تاہم سندھ طاس معاہدے کے تحت اگر بھارت پاکستان کا پانی روکتا ہے تو یہ معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی۔پاکستان کا موقف واضح ہے کہ اگر بھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تو اسے اعلانِ جنگ تصور کیا جائے گا۔


NameE-MailNachricht