JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Home

امریکی ارکان کانگریس کا مریم نواز کو خط،اقدامات کے معترف ہیں:عظمی

 امریکی ارکان کانگریس کا مریم نوازکوخط،اقدامات کے 

معترف ہیں:عظمی 

لاہور:امریکی ارکان کانگریس نے وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کے نام خط لکھا ہے جس میں کانگریشنل پاکستان کاکس کی جانب سے اینٹوں کے بھٹوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر وزیرِ اعلی پنجاب کو سراہا گیا ۔

خط میں کہا گیا کہ پاکستان کاکس جبری مشقت کے خاتمے کے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت کرتا ہے ، اگر اس سلسلے میں کاکس کسی بھی طرح مددگار ثابت ہو سکتا ہے تو بلا جھجک ہم سے رابطہ کریں ۔ادھر وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی کانگرس نے اینٹوں کے بھٹے جدید طرز پر منتقل کرنے پر مریم نواز کی تعریف کی، وہ اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، مریم نواز کا اینٹوں کے بھٹے کو جدید بنانے کا ماڈل خطے میں مثال بنا ۔  


NameEmailMessage