JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Accueil

شریف برادران کا نام ذہن میں آتے ہی ترقی ذہن میں آتی ہے; مریم نواز

 شریف برادران کا نام ذہن میں آتے ہی ترقی ذہن میں آتی ہے; مریم نواز

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کا نام آتے ہی ذہن میں بدتمیزی اور ماردھاڑ آتی ہے جبکہ شریف برادران کا نام ذہن میں آتے ہی ترقی ذہن میں آتی ہے۔  راولپنڈی میں گرین الیکٹرک بس مںصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج ہمارے مخالفین بھی کہتے ہیں کہ ن لیگ کام کرتی ہے، نواز شریف کی حکومت آتے ہی تو ملک ترقی کرتا ہے اور نواز شریف کے جاتے ہیں ملک دوبارہ پیچھے جانا شروع کردیتا ہے,مری میں جتنے کام ہوئے شریف برادران نے کیے، ن لیگ آتی ہے تو ملک ترقی کرنے لگتا ہے، ن لیگ کو جب ہٹایا جاتا ہے تو ملک تنزلی کی طرف جانے لگتا ہے، کوئی شہر ایسا نہیں جہاں سڑکوں کا جال نہ بچھا ہو۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کا جال ہے تو یہ بسیں چل رہی ہیں، الیکٹرک بسیں ماحول آلودہ نہیں کریں گی اور کرایہ صرف 20 روپے ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ خواتین اور خصوصی افراد کیلیے الیکٹرک بس میں سفر فری ہے، الیکٹرک بسوں کو چھوٹے شہروں سے لانچ کیا ہے، تھل ایکسپریس وے بنانے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پہلا سرکاری کینسر اسپتال تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، ایک وقت تھا جب کینسر کے مریضوں کیلیے مفت دوا بند کردی گئی تھی، اب کینسر، ہیپاٹائٹس اور شوگر کے مریضوں کو گھر پر 2، 2 ماہ کی دوا مل رہی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ پوٹھوہار ریجن سمیت پنجاب بھر میں پینے کا صاف پانی گھر گھر پہنچائیں گے، پنجاب میں کئی سال میں پہلی بار اسموگ کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب کی ڈیڑھ لاکھ کی ٹیم پورا پنجاب صاف کر رہی ہے، گاوں میں بھی شہروں جیسی سہولتیں فراہم کریں گے، پنجاب پاکستان کی فوڈ باسکٹ ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں چار ماہ میں جرائم میں 70 فیصد کمی ہوئی ہے، اب لوگ ہتھیار اٹھاتے ہوئے ڈرتے ہیں، خواتین کی ہراسانی کی روک تھام کیلیے نیا نظام لارہے ہیں۔  ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے انتظار میں بیٹھے لوگوں کو مایوسی ہوئی، ن لیگ کے سوا کسی اور نے پنجاب میں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی,مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں چھ ماہ میں ایک ہزار نئی سڑکیں بنیں گی،  میٹرو بسیں ہوں یا الیکٹرک بسیں، یہ عوام کے لیے ن لیگ کا تحفہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیے پنجاب کے کسی شہر یا شہری میں کوئی تفریق نہیں جو بسیں دیگر شہروں میں چل رہی ہیں وہیں بسیں پنڈی کے لے ہیں، یہاں 80 بسوں کا تحفہ دے رہی ہوں۔


NomE-mailMessage