JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Startseite

یورپی یونین کی توثیق کے بعد طالبان اور فتنہ الخوارج کا مکروہ چہرہ بے نقاب

 یورپی یونین کی توثیق کے بعد طالبان اور فتنہ الخوارج کا مکروہ چہرہ بے نقاب

 اسلام آباد:یورپی یونین کی جانب سے افغانستان میں موجود دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں سے متعلق پاکستان کے مقف کی بھرپور تائید کے بعد افغان طالبان اور فتنہ الخوارج (کالعدم ٹی ٹی پی) کا حقیقی چہرہ عالمی سطح پر مزید بے نقاب ہوگیا۔

یورپی یونین کے سفیر رائمونڈاس کاروبلس نے پاکستان کے مقف کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا افغانستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ نہ صرف معقول بلکہ حقیقی سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین دہشت گردی کی ہر صورت میں مذمت کرتی ہے اور پاکستان کے خدشات ٹھوس حقائق پر مبنی ہیں۔

یورپی یونین کے سفیر نے تصدیق کی کہ افغانستان میں موجود عسکریت پسند گروہ پاکستان میں حالیہ دہشتگرد حملوں میں ملوث ہیں جبکہ سرحد پار سے پیدا ہونے والے خطرات نے علاقائی امن و استحکام کو تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے۔

پاکستان نے عالمی برادری کے سامنے دلائل اور شواہد کے ساتھ یہ مقف پیش کیا کہ فتنہ الخوارج (کالعدم ٹی ٹی پی) اور فتنہ الہندوستان بھارتی سرپرستی میں افغانستان سے سرگرم ہیں، یورپی یونین کی توثیق اس مقف کی ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔

پاکستانی مقف کو عالمی سطح پر ملنے والی اس پذیرائی نے افغانستان میں امن و امان اور سرحدی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی دبا کو مزید مضبوط بنا دیا ہے۔ 


NameE-MailNachricht