JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Accueil

القاسم ایگرو انجینئرنگ نوشہرہ ورکاں میں محفلِ میلاد مصطفی کا انعقاد ،پیر شہزادہ فضیل عیاض قاسمی کے خصوصی شرکت ،

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی)القاسم ایگرو انجینئرنگ نوشہرہ ورکاں میں محفلِ میلاد مصطفی ۖ عقیدت و احترام سے منائی گئی، جس میں شہر کی معروف مذہبی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ محفل کا اہتمام ادارے کی جانب سے نہایت خوبصورتی اور احترام کے ساتھ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اس بابرکت محفل میں پیر شہزادہ فضیل عیاض قاسمی والیہ، موہڑہ شریف نے خصوصی شرکت فرمائی۔



 انہوں نے نبی کریم ۖ کی سیرتِ طیبہ، محبتِ رسول ۖ اور دینِ اسلام کی حقیقی روح پر ایمان افروز بیان کرتے ہوئے شرکا کے دلوں کو منور کیا۔ محفل میں نعت خوانی کے پروگرام نے بھی شرکا پر روحانی کیف و سرور طاری کر دیا۔



اس موقع پر القاسم ایگرو انجینئرنگ کے بانی حاجی عبدالشکور مغل اور سی ای او محمد امجد مغل نے ادارے کے محنتی، مخلص اور دیرینہ ساتھیوں کے لیے خصوصی اعلان کرتے ہوئے ایک عمرہ پیکیج اور دو موٹر سائیکلیں دینے کا اعلان کیا۔






 منتظمین کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیم ممبران کی خدمات، محنت اور خلوص کو سراہنا ہے۔علاقے کی مختلف سماجی و کاروباری شخصیات نے اس اعلان کو ایک مثالی قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے عملے میں حوصلہ افزائی اور باہمی محبت میں اضافہ ہوگا۔



آخر میں ملک و ملت کی سلامتی، خوشحالی اور نبی کریم ۖ کی محبت میں اضافہ کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکا نے ایسی روحانی محافل کے تسلسل کی خواہش کا اظہار کیا۔



NomE-mailMessage