JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Startseite

سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار روپے کی کمی

 سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار روپے کی کمی

کراچی:مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کا بھا 4 ہزار 286 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 65 ہزار 708 روپے پر آ گیا۔

اس کے علاوہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کا بھا 50 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 42 ڈالر فی اونس ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7900 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔



NameE-MailNachricht