JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Accueil

دبئی ایئر شو:بھارتی ایئر فورس کے افسران جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے سامنے تصاویر بنواتے رہے

 دبئی ایئر شو:بھارتی ایئر فورس کے افسران جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے سامنے تصاویر بنواتے رہے

پاکستان اور  بھارت کے درمیان رواں برس مئی میں ہونے والی لڑائی کے بعد دونوں ملکوں کے کشیدہ تعلقات کی جھلک کبھی کرکٹ کے میدانوں میں تو کبھی سوشل میڈیا پر نظر آتی ہے۔

اس وقت بھی سوشل میڈیا پر پاکستان اور بھارتی صارفین آمنے سامنے ہیں اور اس مرتبہ دبئی میں جاری ایئر شو کی کچھ وائرل تصاویر پر بحث ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ان تصاویر میں بظاہر بھارتی ایئر فورس کے اہلکار دبئی ایئر شو میں پاکستانی پویلین کے قریب کھڑے پاکستان ایئر فورس کے افسران سے گفتگو کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ کچھ تصاویر میں بھارتی ایئر فورس کے افسران پاکستان کی جانب سے ایئر شو میں رکھے گئے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے سامنے تصاویر بھی بنوا رہے ہیں۔ انڈین ایئر فورس اور نیوی کے افسران دبئی میں جاری ایئر شو میں جے ایف 17 تھنڈر طیارے کے سامنے تصاویر اور سیلفیاں بنواتے رہے۔


NomE-mailMessage