JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Home

پاکستان کو آذربائیجان کیلئے گوشت برآمد کرنے کی اجازت



پاکستان کو آذربائیجان کیلئے گوشت برآمد کرنے کی اجازت 

کراچی :ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ)نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کو آذربائیجان کے لیے گوشت برآمد کرنے کی باضابطہ اجازت مل گئی ہے ۔ یہ کامیابی اینیمل کوارنٹائن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے آذربائیجان کے ویٹرنری اور فوڈ سیفٹی معیار پر مکمل عملدرآمد کے نتیجے میں ممکن ہوئی۔۔۔

اس اہم پیشرفت کے بعدٹڈاپنے گوشت برآمد کنندگان اور متعلقہ اداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا جس میں نئی منڈی سے فائدہ اٹھانے کے لیے حکمتِ عملی طے کی گئی۔ ٹڈاپ نے نومبر 2025 میں پاکستانی گوشت برآمد کنندگان پر مشتمل تجارتی وفد کو آذربائیجان کے دارالحکومت باکو بھیجنے کا اعلان کیا ہے ۔اس کے علاوہ آذربائیجان کے بڑے درآمد کنندگان کو پاکستان میں منعقد ہونے والی فوڈ ایگ نمائش میں مدعو کیا جا رہا ہے تاکہ براہِ راست کاروباری روابط قائم کیے جا سکیں۔ٹڈاپ عطر حسین کھوکھر نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کی گوشت صنعت کے اعلی معیار اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ حلال ساکھ کا ثبوت ہے۔


NameEmailMessage