JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Accueil

شمسی توانائی یورپی یونین میں بجلی کا مرکزی ذریعہ بن گئی



 شمسی توانائی یورپی یونین میں بجلی کا مرکزی ذریعہ بن گئی 

لندن:تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار رواں برس جون میں یورپی یونین میں سب سے زیادہ بجلی شمسی توانائی سے بنائی گئی ہے ۔

توانائی کے قابلِ تجدید ذریعے سے یورپی یونین میں مجموعی بجلی کا 22 فی صد حصہ پیدا کیا گیا، جو کہ نیوکلیئر توانائی سے پیدا کی گئی 21.6 فی صد بجلی سے زیادہ تھی۔یورو اسٹیٹ (یورپی یونین کا شماریاتی ادارہ) کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2025 کے دوسرے سہ ماہی میں یورپی یونین کی بجلی کی پیداوار کا نصف سے زیادہ حصہ قابلِ تجدید ذرائع سے حاصل کیا گیا۔یورپ کے تین ممالک نے اپنی 90 فی صد سے زیادہ بجلی قابلِ تجدید ذرائع سے پیدا کی جبکہ 15 ممالک نے گزشتہ برس اس دورانیے کے مقابلے میں اپنی قابلِ تجدید توانائی کی پیداوار کی صلاحیت میں اضافہ کیا۔


NomE-mailMessage