JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Accueil

شہباز شریف ملائشیا پہنچ گئے،شاہی پروٹوکول ،سڑکوں پر پاکستانی پر چموں کی بہار



شہباز  شریف  ملائشیا  پہنچ گئے،شاہی  پروٹوکول ،سڑکوں  پر  پاکستانی  پر  چموں   کی  بہار

اسلام آباد ،لاہور: وزیراعظم شہباز شریف 2روزہ سرکاری دورے پر ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور پہنچ گئے ، بنگا رایا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ملائشیا کے وزیر اطلاعات و کمیونیکیشنز فہمی فادضل، پاکستانی ہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ اور سفارتی عملے نے وزیراعظم اورا ن کے وفد کا شاندار استقبال کیا۔

وزیراعظم کو شاہی پروٹوکول کے ساتھ ملائشین وزیراعظم انورابراہیم کی رہائش گاہ پرلے جایاگیا،اس موقع پرکوالالمپور کی شاہراہوں کو پاکستانی اور ملائشیائی پرچموں سے سجایاگیاتھا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ملائشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر 2روزہ سرکاری دورے پر گزشتہ روز کوالالمپور پہنچے ، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں،انورابراہیم نے اپنی رہائش گاہ آمد پر شہبازشریف کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور خوش آمدید کہا، شہباز شریف نے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملائشیا آ کر بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے اور یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔شہباز شریف نے اپنے ایکس پیغام میں کہاکہ ملائشیا آ کر بے حد خوشی ہو رہی ہے ، پر تپاک استقبال پر ملائشیا کے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیراعظم اپنے دورے کے دوران ملائشیا کے وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہو گی ،دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے ۔دونوں رہنما تجارت، آئی ٹی اور ٹیلی کام، حلال انڈسٹری، سرمایہ کاری، تعلیم، توانائی، انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل معیشت میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر بھی غور کریں گے ، عوام سے عوام کے روابط بڑھانے کے لئے نئے تعاون کے مواقع تلاش کرنے پر گفتگو ہوگی۔ دوسری طرف وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ ہفتے دورہ لندن کے دوران تعلیمی میدان میں ورلڈ ریکارڈ ہولڈر پاکستانی نژاد طالبہ ماہ نور چیمہ سے ملاقات کی اور اے لیول کے امتحانات میں 24 مضامین میں انفرادی طور پر امتیازی گریڈ کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے اور شاندار کارکردگی دکھانے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ماہ نور چیمہ ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ اور نوجوان نسل کیلئے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے ماہ نور چیمہ کو تحائف بھی پیش کئے ۔


NomE-mailMessage