70دن تک جنگل میں رہ کر 40 لاکھ جیتنے والا شخص
بیجنگ(نیٹ نیوز)وسطی چین میں ایک شخص نے ایسے 70 روزہ جنگل چیلنج کو مکمل کرکے ایک لاکھ چینی یوآن (لگ بھگ 40 لاکھ پاکستانی روپے) جیت لیے۔
صوبہ ہونان کے علاقے Zhangjiajie میں جولائی میں Qixing مانٹین جنگل سروائیول چیلنج کا انعقاد ہوا۔ 22 ستمبر کو 33 سالہ یانگ ڈونگ ڈونگ مقابلے کے فاتح رہے جو 70 دنوں تک جنگل میں رہ کر زندہ بچنے میں کامیاب رہے ۔جنگل میں داخل ہونے کے بعد انہوں نے خشک گھاس، بانسوں اور پتھروں سے ایک پناہ گاہ تیار کی۔انہوں نے اپنے کپڑوں کے دھاگوں کو جوڑ کر رسی بنائی اور لکڑی کی مدد سے ایک چھوٹا سٹول تیار کیا۔انہوں نے بانسوں سے باسکٹیں تیار کیں تاکہ مچھلی پکڑ سکیں جبکہ جڑی بوٹیاں اور پھل جمع کیں۔ مختلف پودے کھانے سے انہیں الٹیوں کا سامنا بھی ہوا مگر پھر بھی وہ بچنے میں کامیاب رہے۔