سالانہ ساڑھے 5کروڑ کمانے کے باوجود جمعداری کا کام
ٹوکیو:جاپان میں 56سالہ کوشی ماٹشوبارا نامی شخص ہر سال کرایوں اور سرمایہ کاری سے 2 لاکھ 3ہزار ڈالرز (ساڑھے 5 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد)کماتا ہے مگر پھر بھی جمعدار کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔۔۔
تاکہ صحت مند اور جسمانی طور پر متحرک رہ سکے ۔ وہ ٹوکیو کے عوامی حصوں اور فلیٹوں کے ایک بلاک کی صفائی کا کام کرتے ہیں۔ صفائی کے اس کام سے انہیں ماہانہ 680 ڈالرز کی آمدنی حاصل ہوتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جمعدار کا کام وہ پیسے کمانے کے لیے نہیں کرتے بلکہ ایسا جسمانی طورپر سرگرم رہنے کے لیے کرتے ہیں۔ان کے بقول 'ہر صبح میں بیدار ہوکر ہر چیز کو صاف اور ترتیب دیتا ہوں، جس سے مجھے بہت اچھا محسوس ہوتا ہے ۔ان کی زندگی کا مقصد دولت کی نمائش کیے بغیر بامعنی زندگی گزارنا ہے ۔ان کے کام کا تجربہ لگ بھگ 20 سال کا ہوگیا ہے اور 60 سال کی عمر میں پہنچنے کے بعد وہ پنشن کے منتظر ہیں۔