JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Home

ن،م اور ش سیسہ پلائی دیوار،مخالفین ہمیں40سال سے توڑ رہے ہیں:مریم نواز


 

ن،م  اور ش  سیسہ پلائی  دیوار،مخالفین  ہمیں40سال  سے توڑ  رہے  ہیں:مریم  نواز

پاکپتن میں الیکٹر ک بسوں کاافتتاح ،کسانوں کو کھاد پرسبسڈی دینے اورہرگاوں میں25کلومیٹر روڈزتعمیر کرانیکا اعلان چھوٹے شہروں کی ترقی ترجیح ، 38 اضلاع میں ترقی یکساں نہ ہوگی توسمجھا جائے گا کہ پنجاب ترقی یافتہ نہیں:وزیراعلی

لاہور،پاکپتن:وزیر اعلی مریم نوازنے کہا ہے کہ مخالفین کو یاد رکھنا چا ہئے کہ ن، م اور ش سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں، یہ 40سال سے ہمیں توڑ رہے ہیں ،چھوٹے شہروں کی ترقی ہماری اولین ترجیح جبکہ پنجاب بھر میں دسمبر تک 1500 گرین بسیں دوڑ رہی ہوں گی۔پاکپتن میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کے منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے اگلیسال مزید 400 الیکٹرک بسیں لانے کا اعلان کیا ۔ مریم نوا ز نے ہر گاوں میں 25 کلومیٹر روڈز کی تعمیر و مرمت اور کسانوں کیلئے ڈی اے پی کھاد پر تاریخی سبسڈی دینے ، نئی سیوریج لائن، ڈرینج لائن اور انڈر واٹر سٹوریج ٹینک بنانے ،پینے کے صاف پانی کے لئے دور دراز علاقوں میں واٹر ٹینکرز بھیجنے اورپانی کی قلت کی شکار آبادیوں میں صاف پانی گھر گھر پہنچانے اورچھوٹے بڑے شہروں کے لئے بیوٹی فکیشن پلان کی جلد از جلد تکمیل کرنے کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کوالیکٹرک بسوں کیلئے تین ماہ میں بس سٹاپ بنانے کی ہدایت کی ۔وزیراعلی نے الیکٹرک بس میں بیٹھ کرڈیڑھ کلو تک سفر کیا۔مریم نواز کا اپنے خطاب میں کہناتھاکہ پنجاب کے 38 اضلاع میں ترقی یکساں طور پر نہیں ہوگی توسمجھا جائے گا کہ پنجاب ترقی یافتہ نہیں ہے۔

ستھرا پنجاب پروگرام دنیا کا سب سے بڑا ویسٹ مینجمنٹ پروگرام ہے ،پورے صوبے میں کسی تفریق کے بغیر سب شہروں اور تحصیلوں میں ویسٹ مینجمنٹ مشینری دے رہے ہیں، بیٹیاں ہمیشہ گھروں کو نہ صرف صاف کرتی ہیں بلکہ چمکاتی اور سجاتی بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی سوچ سکتا تھا کہ میانوالی، وزیر آباد، ساہیوال، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان اور پاکپتن میں الیکٹرک بسیں آئینگی، چھوٹے شہروں میں سرکاری طور پر پبلک ٹرانسپورٹ کا کوئی تصور ہی نہیں تھا۔ پنجاب میں زیادہ تر مسلم لیگ ن کی حکومت ہونے کی وجہ سے ترقیاتی کام ہوتے رہے ۔ طلبہ کے لئے سکولوں اور یونیورسٹیوں میں جانے کے لئے ،خواتین،سپیشل افراد اور بزرگوں کے لئے الیکٹرک بس پر سفر فری ہے ۔ مریم نواز نے کہاکہ پوری کوشش کریں گے کہ پانچ سال کے اندر پانچ لاکھ گھر بنا کر دیں،یہ گھر ہر چھوٹے بڑے شہر میں بن رہے ہیں۔ گزشتہ حکومت نے سرکاری ہسپتالوں سے بھی مفت ادویات بند کر دی تھیں،اب ہیپاٹائٹس، دل کے امراض، ٹی بی اور انسولین مفت گھروں تک پہنچائی جارہی ہے ، گزشتہ حکومتوں کی غفلت کی وجہ سے پنجاب جرائم کا گڑھ بن چکا تھا،اب پنجاب کے کئی اضلاع میں کرائم ریٹ صفر ہوچکاہے ۔ وزیراعلی نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ن، م، ش کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ ہمیشہ کی طرح انجام کو پہنچیں گے ۔


NameEmailMessage