روس کا یوکرین کیساتھ امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان
ماسکو ،کیف:روس نے یوکرین کے ساتھ امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔ترجمان کریملن کے مطابق یورپی ممالک امن مذاکرات میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔۔۔
روس بات چیت کیلئے تیار ہے لیکن یورپی ممالک رکاوٹ ہیں، رابطے مذاکرات کیلئے چینلز موجود ہیں لیکن فی الحال وقفہ ہے ۔روس اور بیلاروس نے بڑی فوجی مشقیں بھی شروع کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی کاکہناہے کہ پوٹن اب بھی پورے یوکرین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ۔