نو شہرہ ورکاں (خصوصی نمائندہ)نوشہرہ ورکاں کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے کہ انجینئر آفتاب شاہ نے فارن اسٹڈی کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین را ئو شہزاد کی سربراہی میں ایف ایس سی پاکستان کے وفد کے ہمراہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاس لاہور میں اہم ملاقات کی۔اس ملاقات میں انجینئر آفتاب شاہ (ڈائریکٹر اے ایس ایجوکیشن کنسلٹنٹ)نے بیرونِ ملک اعلی تعلیم کے خواہشمند طلبہ کو درپیش مشکلات اور ان کے حل کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں، جنہیں گورنر پنجاب نے نہایت سراہا۔اجلاس میں فارن انڈسٹری کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انجینئر آفتاب شاہ نے مطالبہ کیا کہ ایئرپورٹس پر سہولت کانٹرز قائم کیے جائیں تاکہ طلبہ کو کلیرنس اور دیگر معاملات میں آسانی ہو سکے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انجینئر آفتاب شاہ نے کہا:یہ لمحہ نہ صرف میرے لیے بلکہ نوشہرہ ورکاں کے ہر نوجوان کے لیے اعزاز کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہمارا مقصد پاکستانی طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ بن سکیں۔ فارن اسٹڈی کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن کی کوششیں اس خواب کو حقیقت بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور اداروں کے ساتھ مل کر طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رہے گا