JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Accueil

تندور مالکان نے روٹی ، نان کی قیمت میں اضافہ کر دیا



تندور مالکان نے روٹی ، نان کی قیمت میں اضافہ کر دیا

لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک:آٹے اور میدے کے نرخ بڑھنے پر تندور مالکان نے روٹی اور نان کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔۔۔

 پرائس کنٹرول مجسٹریٹ قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئے ۔حالیہ دنوں میں فلور ملز مالکان کی جانب سے آٹے اور میدے کی قیمت میں پچاس روپے کلو اضافے کے بعد روٹی کے وزن میں دس گرام کا اضافہ کر کے 110 گرام کی روٹی 20 جبکہ 100 گرام کا نان 25 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے اس حوالے سے لوگوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیائے خوردنوش کی قیمتوں اورخود ساختہ مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہوچکے ہیں ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگے داموں نان اور روٹی فروخت کرنے پر تندور مالکان کیخلاف کارروائی کی جائے ۔


NomE-mailMessage