JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Startseite

برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا کے بعد پرتگال کا بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان



 برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا کے بعد پرتگال کا بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

لزبن:  برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا کے بعد پرتگال نے بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

پرتگالی وزیر خارجہ نے نیویارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے کو پرتگال کی خارجہ پالیسی کی ایک بنیادی اور مستقل سوچ قرار دیا۔

پرتگال کے وزیر خارجہ پاولو رینجل نے کہا کہ دو ریاستی حل ہی خطے میں پائیدار اور مستقل امن کا واحد راستہ ہے، انہوں نے اعتراف کیا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا غزہ میں جاری انسانی بحران کو ختم نہیں کرتا، انہوں نے زور دیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی ناگزیر ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے بھی فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

برطانوی وزیراعظم سر کیئر سٹارمر نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں فلسطین کو تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے بھی سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا تھا کہ کینیڈا ریاست فلسطین کو تسلیم کرتا ہے اور ریاست فلسطین کے پرامن مستقبل کے وعدے کی تعمیر میں اپنی شراکت کی پیشکش کرتا ہے۔

آسٹریلوی حکومت نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا دوریاستی حل کی بین الاقوامی کوششوں کا حصہ ہے۔

آسٹریلوی حکومت کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے کروائی گئی یقین دہانیوں پر عمل ہونے کے بعد فلسطین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے اور سفارتخانے کھولنے جیسے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔


NameE-MailNachricht