یونیورسٹی آف سرگودھا میں سیلاب متاثرین فنڈریزنگ مہم
سرگودھا:یونیورسٹی آف سرگودھا میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے فنڈ ریزنگ مہم بھرپور انداز میں جاری ہے ۔اس سلسلے میں شعبہ امتحانات میں فلڈ ریلیف کیمپ لگایا گیا جس میں اساتذہ، افسران اور۔۔۔
سٹاف ممبران نے متاثرین کے لیے دل کھول کرعطیات دیے ۔کیمپ میں کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ریحانہ الیاس نے خصوصی شرکت کی۔ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر محمود الحسن، چیئرپرسن شعبہ نفسیات ڈاکٹر نجمہ اقبال،ڈائریکٹر ریاض شاد ہم نصابی فورم ڈاکٹر محمد منیر گجر، چیف سکیورٹی آفیسر کرنل (ر) اشتیاق احمد، چیئرمین شعبہ سوشیالوجی ڈاکٹر شہزاد خاور مشتاق سمیت دیگر سٹاف ممبران بھی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔