JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Startseite

گوگل کا نیا اے آئی ٹول نینو بنانا اب واٹس ایپ پر بھی دستیاب



 گوگل کا نیا اے آئی ٹول نینو بنانا اب واٹس ایپ پر بھی دستیاب

گوگل کے جیمینائی ایپ کے تحت تیار کردہ نیا مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹول نینو بنانا اب واٹس ایپ پر بھی دستیاب ہے، جس کی مدد سے صارفین اپنی تصاویر کو جدید اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے مختلف انداز میں ایڈٹ کر سکتے ہیں۔

یہ فیچر پرپلیگزیٹی نامی اے آئی کمپنی کے واٹس ایپ بوٹ کے ذریعے دستیاب ہے۔

نینو بنانا گوگل کے اے آئی ماڈل جیمینائی 2.5 فلیش امیج کا حصہ ہے، جو صارفین کو اپنی تصاویر کو 3ڈی مجسموں، اینیمی یا فلمی کرداروں میں تبدیل کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

یہ فیچر خاص طور پر سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہو رہا ہے، جہاں لوگ اپنی تصاویر کو منفرد اسٹائلز میں بدل کر شیئر کر رہے ہیں۔

صارفین واٹس ایپ پر نینو بنانا استعمال کرنے کے لیے سب سے پہلے پرپلیگزیٹی واٹس ایپ بوٹ سے رابطہ کریں، اپنی تصویر اپ لوڈ کریں، اے آئی سے مطلوبہ اسٹائل میں ایڈٹ کروائیں اور چند سیکنڈز میں ایڈٹ شدہ تصویر حاصل کریں۔ماہرین کے مطابق یہ ٹول سوشل میڈیا پر صارفین کے لیے نئی تخلیقی راہیں کھول رہا ہے اور انہیں اپنی صلاحیتیں منفرد انداز میں دکھانے کا موقع دے رہا ہے۔

تاہم، انہوں نے خبردار کیا ہے کہ صارفین اپنی ذاتی تصاویر اور معلومات کو غیر محفوظ ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ گوگل اے آئی ماڈلز کو تربیت دینے کے لیے صارفین کے مواد کا استعمال کر سکتا ہے، اس لیے پرائیویسی سیٹنگز کو چیک کرنا ضروری ہے۔


NameE-MailNachricht