نیپال کی پارلیمنٹ تحلیل ، سوشیلا کرکی عبوری وزیراعظم مقرر
کٹھمنڈو:نیپا ل میں سابق خاتون چیف جسٹس سوشیلا کرکی کو عبوری وزیراعظم مقررکرکے پارلیمنٹ کوتحلیل کردیا اور5مارچ 2026کونئے الیکشن کروانے کا اعلان کردیاگیا۔۔۔
صدر کے پریس ایڈوائزر کرن پوکھرل نے میڈیا کو بتایاکہ ملک میں مہلک مظاہروں کے تناظر میں پارلیمنٹ کو تحلیل کردیاگیاہے اور نئے الیکشن 5مارچ 2026کو ہوں گے ،اس دوران سابق چیف جسٹس 73سالہ سوشیلا کرکی کو عبوری وزیراعظم مقررکیاگیاہے ،انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھاکر ذمہ داری سنبھال لی ہے ۔