سعودی وزیردفاع کی اردوزبان میں پوسٹ
اسلام آباد :سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ہونے والے اہم ترین دفاعی معاہدے کی خبر اردو زبان میں بھی پوسٹ کی۔
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں ہمیشہ اور ابد تک ساتھ ہیں۔