JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Home

زرداری کا ارومچی کے اربن آپریشنز سینٹر، اسلامک انسٹیٹیوٹ کا دورہ



زرداری کا ارومچی کے اربن آپریشنز سینٹر، اسلامک انسٹیٹیوٹ کا دورہ

ارومچی ، اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمعرات کوچین کے شہر ارومچی کے اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر اور سنکیانگ اسلامک انسٹیٹیوٹ کا الگ الگ دورہ کیا۔

اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر پہنچنے پر ارومچی کے میئر اور سنکیانگ کے نائب گورنر نے ان کا استقبال کیا۔صدر زرداری نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری سنکیانگ چن شیائوجیانگ سے بھی ملاقات کی۔ ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق دورہ پر صدر مملکت اور ان کے وفد کو بتایا گیا کہ اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر 30 سے زائد محکموں کو ڈیجیٹلی ملا کر شہریوں کو 200 سے زائد خدمات فراہم کرتااورعوامی خدمات کیلئے ون ونڈو یب کے طور پر کام کرتا ہے ۔ آصف زرداری نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور منصوبہ سازوں کے ویژن کو سراہا۔علاوہ ازیں ارومچی میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری سنکیانگ چن شیائوجیانگ سے ملاقات میں سیکرٹری چن شیائو جیانگ نے کہا کہ پاکستان اور چین دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی پر کاربند رہیں گے ۔


NameEmailMessage