JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Home

نوشہرہ ورکاں: معمولی رنجش پر فائرنگ، ایک جاں بحق

نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار)نوشہرہ ورکاں کے نواحی گائو ں ڈھلہ میں معمولی رنجش ایک اور جان لے گئی۔ علی الصبح بچوں کے درمیان معمولی جھگڑے نے بڑوں کی مداخلت کے بعد سنگین صورت اختیار کر لی اور فائرنگ کے نتیجے میں امجد انٹال جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتول کے بھتیجے کا مخالف گروپ سے چارہ لینے جانے پر تلخ کلامی ہوئی۔ کچھ دیر بعد دونوں گروپوں کے بڑے بھی شامل ہو گئے جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائر لگنے سے امجد انٹال موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر یہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ مقتول کو کس شخص کی فائرنگ لگی، تاہم جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور معاملے کی مکمل چھان بین جاری ہے۔

واضح رہے کہ مقتول امجد انٹال، محمود انٹال اور مقبول انٹال کے بھائی اور مرحوم چوہدری شوکت انٹال کے بھتیجے تھے جبکہ وہ چوہدری مدثر انٹال کے سیکنڈ کزن اور چوہدری عمران شوکت کے فرسٹ کزن بھی تھے۔ اس طرح دونوں فریق قریبی رشتہ دار ہیں۔

مزید تفصیلات پولیس تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گی۔


NameEmailMessage