JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Home

کراچی میں پھر بارش، کازوے اور کورنگی ندی کی سڑکیں ٹریفک کے لیے بند



 کراچی میں پھر بارش، کازوے اور کورنگی ندی کی سڑکیں ٹریفک کے لیے بند

کراچی: شہر قائد میں مختلف علاقوں میں ایک بار پھر کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش نے نظامِ زندگی کو متاثر کر دیا۔

آج صبح شروع ہونے والی بارش سے کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہے جبکہ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے، گارڈن، تین ہٹی، نشترروڈ اور لسبیلہ میں ہلکی بارش جاری ہے

بارش کے باعث کورنگی ندی اور کازوے کی سڑکوں کو تاحال ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، ان مقامات پر پانی کی سطح بلند ہونے اور سڑکوں کے نقصان کے خدشے کے پیش نظر شہریوں کو گزرنے سے روک دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بارش سے کازوے روڈ متعدد مقامات سے دھنس گیا ہے، جبکہ کچھ حصے پانی کے بہا کے ساتھ مکمل طور پر بہہ گئے ہیں، اس کے باعث ٹریفک کا رخ متبادل راستوں کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر کے تحت پولیس اہلکاروں کو کازوے اور کورنگی ندی کے داخلی راستوں پر تعینات کر دیا ہے تاکہ کسی بھی شہری کو متاثرہ راستوں پر جانے سے روکا جا سکے۔


NameEmailMessage