JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Startseite

امریکی صدر کے اعزاز میں برطانوی خاندان کا عشائیہ، انگلینڈ سے تعلقات قابل فخر ہیں: ٹرمپ

 


امریکی صدر کے اعزاز میں برطانوی خاندان کا عشائیہ، 

انگلینڈ سے تعلقات قابل فخر ہیں: ٹرمپ

لندن:  امریکی صدر ٹرمپ کے اعزاز میں برطانیہ کے شاہی خاندان نے عشائیہ دیا۔

شاہ چارلس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خراج تحسین میں کہا امن کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کا عزم قابل قدر ہے، امریکا اور برطانیہ قریبی رشتے دار کی طرح ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا امریکا اور برطانیہ کے تعلقات دہائیوں سے قابل فخر ہیں، برطانیہ کا دورہ میری زندگی کے بڑے اعزازات میں سے ایک ہے، برطانیہ نے دنیا کو میگناکارٹا کی صورت میں ماڈرن پارلیمنٹ کا تصور دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا ایک سال پہلے تک بہت پیچھے تھا مگر اب ایسا نہیں۔

امریکی صدر کے شاہی محل ونزر کاسل پہنچنے پر شاہی خاندان نے صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا استقبال کیا۔

ٹرمپ نے شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، فوجی تقریب میں طیاروں کا رنگا رنگ فلائی پاسٹ اور رائل فورس کی شاندار پریڈ دیکھی۔


NameE-MailNachricht