JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Home

سیلاب :ڈرون سے راشن تقسیم کرنے کا آغاز



 سیلاب :ڈرون سے راشن تقسیم کرنے کا آغاز

ملتان:ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کا انخلا تیزی سے جاری ہے اس سلسلے میں متاثرین کو خشک راشن پہنچانے کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے سیلاب میں گھرے متاثرین تک خشک راشن پہنچانے کا آغاز کردیا ہے اس حوالے سے جدید ڈرونز کے ذریعے راشن اور اشیا ضروریہ متاثرین تک پہنچانے سے کئی زندگیاں محفوط بنائی گئی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جلالپور پیر والہ بستی عنایت پور میں فلڈکیمپس پر امدادی کارروائیوں کی  نگرانی کرتے ہوئے کیا ۔ وسیم حامد سندھو نے کہا کہ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق ،کمشنر عامر کریم خاں اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات بھی امدادی کارروائیوں کی نگرانی کررہے ہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انکو مکمل بریفنگ دی جارہی ہے ۔ وسیم حامد سندھو نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے جلالپور پیر والہ شہر کو بچانے کیلئے تمام وسائل کا رخ جلالپور پیر والہ موڑ دیا ہے اس سلسلے میں ضلع کی تمام نجی کشتیوں کو امدادی کارروائیوں کیلئے ہائر کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عنایت پور اور خان بیلہ فلڈ بند پر دبا کم کرنے کیلئے گیانی روڈ پر بریچ کیا گیا جبکہ تاحال ہیڈ تریموں سے نکلنے والے ریلے کی جلالپور پیر والہ میں شدت ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بستی برار فلڈ بند میں گزشتہ روز پڑنے شگاف کو پر کرنے کا آغاز کردیا گیاہے ۔وسیم حامد سندھو نے مزید کہا کہ جلالپور پیر والہ میں ہزاروں خاندانوں کو ابتک محفوط مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے ۔ تحصیل جلال پور میں عنایت پور بند پر ریلیف اور ریسکیو کا عمل شام کے اس پہر بھی جاری ہے ۔سینئر صوبائی وزرا، آر پی او ملتان، ڈپٹی کمشنر ملتان، اور سی پی او ملتان کی زیر نگرانی ریلیف اور ریسکیو آپریشن بذریعہ ریسکیو بورڈز والنٹیئرز بورڈز جاری ہے ۔اس موقع پر سی پی او ملتان کا کہنا تھا کہ ریسکیو اور ریلیف کا عمل رات بھر سے جاری ہے جو مسلسل جاری رہے گا ۔علاوہ ازیں سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو کے ہمراہ عنایت پور بند جلال پور کا وزٹ کیا اور وہاں پر موجود امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔


NameEmailMessage