JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Startseite

سموسے لاکر کیوں نہیں دیے؟ بیوی اور اسکے گھر والوں نے شوہر کی پٹائی کردی



 سموسے لاکر کیوں نہیں دیے؟ بیوی اور اسکے گھر والوں نے شوہر کی پٹائی کردی

بھارت:یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے گاوں میں پیش آیا جہاں بیوی سنگیتا نے شوہر سے سموسہ کھانے کی ڈیمانڈ کی ۔سموسے لا کر نہ دینے پر بیوی اور اس کے گھر والوں نے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے گاوں میں پیش آیا جہاں بیوی سنگیتا نے شوہر سے سموسے کھانے کی ڈیمانڈ کی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سموسے نہ لا کر دینے کی صورت میں سنگیتا اپنے شوہر شیوم سے ناراض ہوگئی اور اس نے اگلے روز اپنے گھر والوں کو شکایت کی جس پر سنگیتا کے والدین اور ماموں شیوم کو گاوں کی پنچایت میں لے گئے۔

پنچایت میں لانے کے بعد سنگیتا کے گھر والوں نے شیوم کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر شیوم کی والدہ نے بہو سمیت اس کے گھر والوں کیخلاف پولیس میں شکایت درج کروائی۔

پولیس کے مطابق شیوم کی والدہ کی شکایت پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے


ا ور زخمی شیوم کو اسپتال لے جا کر طبی امداد بھی فراہم کی گئی۔


NameE-MailNachricht