JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Startseite

میپکو کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کا کام تیز



 میپکو کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کا کام تیز

ملتان : ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) ریجن میں سیلابی پانی اترنے والے علاقوں میں بجلی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ ترجمان کے مطابق چھ اضلاع میں 25ہزار 647 صارفین کی بجلی بحال کردی گئی ہے۔۔۔

 جبکہ جنوبی پنجاب کے 13اضلاع میں 164 فیڈرز میں سے 9 مکمل اور 155 جزوی طور پر بحال ہو چکے ہیں۔چیف ایگزیکٹو انجینئر گل محمد زاہد کی ہدایت پر میپکو ہیڈ کوارٹر کے پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر اور سرکلوں کے کنٹرول رومز میں افسر تین شفٹوں میں متاثرہ علاقوں کی بجلی بحالی کی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ ضلع ساہیوال میں 14 ہزار 121، ضلع بہاولپور میں 15، ضلع خانیوال میں 9 ہزار، ضلع بہاولنگر میں ایک ہزار 140، ضلع مظفرگڑھ میں ایک ہزار 40 اور ضلع کوٹ ادو میں 235 صارفین کو بجلی کی سپلائی بحال کردی گئی ہے ۔ مزید کہا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب کے تمام متاثرہ اضلاع میں میپکو اہلکار فلڈ ریلیف کیمپس کے تعاون سے بجلی بحال کرنے کے لئے تیار ہیں اور کنٹرول رومز کے افسر ضلعی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔


NameE-MailNachricht