گاڑی لینااب خواب نہیں، ایم جی موٹرز نے سہولتوں کی بارش کر دی
لاہور:پاکستان میں گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری ہے۔ ایم جی موٹرز پاکستان نے سونیری بینک کے ساتھ خصوصی اشتراک کا اعلان کیا ہے جس کے تحت صارفین کو ایم جی ایچ ایس (MG HS) اور ایم جی ایچ ایس پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل (PHEV) حاصل کرنے کے لیے کم ترین شرح سود اور بے شمار سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
اس منفرد فنانسنگ پیکج میں شرح سود 1 سالہ کائبور + 2 فیصد سے شروع ہوگی جو ملکی آٹو انڈسٹری میں ایک نئی مثال قائم کرنے جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ صارفین کو گاڑیوں کی انشورنس صرف 1.5 فیصد (ٹریکر کے ساتھ) پر فراہم کی جائے گی۔
سب سے بڑی سہولت یہ ہے کہ سونیری بینک اور ایم جی موٹرز نے صارفین کو پروسسنگ فیس کی مکمل معافی دی ہے، جبکہ گاڑی کی قبل از وقت ادائیگی (Early Settlement) اور بلیون پیمنٹ (Balloon Payment) پر بھی کسی قسم کا جرمانہ نہیں لگے گا۔
یہ آفر منتخب ایم جی ماڈلز پر دستیاب ہے جن میں ایم جی ایچ ایس اور ایم جی ایچ ایس پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل (PHEV) شامل ہیں۔ یہ گاڑیاں جدید ڈیزائن، جدید ٹیکنالوجی اور ماحول دوست خصوصیات کے امتزاج کے طور پر صارفین کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔
ایم جی موٹرز پاکستان کے جنرل منیجر مارکیٹنگ ڈویژن سید آصف احمد نے اس موقع پر کہا:
سونیری بینک کے ساتھ یہ شراکت داری ہماری اس وژن کو مزید تقویت دیتی ہے کہ پاکستان میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پریمیم موبیلٹی کی سہولت دی جائے۔ اب صارفین ایم جی کی جدید ٹیکنالوجی اور ماحول دوست گاڑیوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور ساتھ ہی انڈسٹری کی سب سے کم فنانسنگ شرح سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ جدت، سہولت اور کفایت کا بہترین امتزاج ہے۔