پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بڑا برآمدی معاہدہ طے پا گیا
کراچی:پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان بڑا برآمدی معاہدہ طے پا گیا ہے۔
معاہدے کے تحت پاکستان معروف بیف کمپنی کے ذریعے 81 لاکھ ڈالر مالیت کا فروزن بون لیس بیف متحدہ عرب امارات کو برآمد کرے گا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط کے ذریعے متعلقہ پاکستانی کمپنی نے معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے، معاہدہ متحدہ عرب امارات کی ایک معروف کمپنی کے ساتھ طے پایا ہے، جس کے تحت بیف کو انڈسٹریل اور گھریلو پراسیسنگ کیلئے برآمد کیا جائے گا۔
کمپنی کے مطابق برآمد ہونے والا گوشت "فروزن بون لیس بیف" ہوگا، جو عالمی معیار کے مطابق پراسیس کیا گیا ہے، اس معاہدے کو پاکستان کیلئے برآمدات کے فروغ اور زرِ مبادلہ کے حصول کے لحاظ سے اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔