JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Startseite

ڈپٹی کمشنر ، اے سی کاپنجاب کالج نوشہرہ ورکاں کیمپس کا دورہ



 ڈپٹی کمشنر ، اے سی کاپنجاب کالج نوشہرہ ورکاں کیمپس کا دورہ

نوشہرہ ورکاں:ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ کے ہمراہ اچانک پنجاب کالج نوشہرہ ورکاں کیمپس کا دورہ کیا۔

 ڈائریکٹر چودھری عظمت علی ملہی اور پرنسپل علی وسیم طور نے مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں ادارے کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرایا۔ ڈپٹی کمشنر نے کلاس رومز، سائنس و کمپیوٹر لیبارٹریز، کانفرنس ہال، گرانڈز اور دیگر تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیا انہوں نے کالج کی لائبریری کی خصوصی تعریف کی جہاں مطالعہ کیلئے پر سکون ماحول اور کتب کا وافر ذخیرہ موجود تھا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا اعلی معیار کے ایسے ادارے کسی بھی علاقے کی ترقی اور نوجوان نسل کے روشن مستقبل کی ضمانت ہوتے ہیں یہاں کے طلبہ کو بہترین تعلیمی ماحول میسر ہے جو انکی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔


NameE-MailNachricht