JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Home

مریم نواز کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں چارے کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت



 مریم نواز کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں چارے کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

لاہور:وزیراعلی مریم نوازشریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں جانوروں کیلئے چارے کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے بعض سیلاب متاثرہ علاقوں میں چارہ مہنگا ہونے کی خبروں کا نوٹس لے لیا اورسیلاب زدہ علاقوں میں سائلج ونڈااورچارے کی فراہمی کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔

صوبائی وزیر لائیوسٹاک عاشق حسین کرمانی نے سیلاب زدہ علاقوں میں لائیوسٹاک ریسکیو کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ پنجاب بھر میں سیلاب سے 47لاکھ مویشی متاثر ہوئے ،22 لاکھ مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔سیلاب زدہ علاقوں میں 5لاکھ مویشیوں کا علاج کیاگیا،20لاکھ کی ویکسی نیشن کی گئی،سیلاب کے دوران تاحال 824مویشیوں کی گمشدگی کی رپورٹ ملی ہے ۔مریم نواز نے صوبے میں کچرا جمع کرنے کیلئے 5رنگ کوڑے دان استعمال کرنے کا حکم دے دیا اورپہلے مرحلے میںسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ پراسیسپنجاب بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں نافذ کرنے کی منظوری دے دی۔ پنجاب حکومت کے حکم نامے کے مطابق سرکاری و نجی درسگاہوں میں پانچ رنگ کے کوڑے دان رکھے جائیں۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب منصوبے کی نگرانی کریں گی،وزرا ئرانا سکندر اور ذیشان ملک کو ٹارگٹس سونپ دئیے گئے ، 30 ستمبر تک تمام سکولوں میں رنگوں والے کوڑے دان لگانے کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی۔اس حوالے سے یکم اکتوبر سے معائنہ شروع ہوگا اور رنگ دار کوڑے دان نہ رکھنے پر جرمانے ہوں گے ۔

ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیلے رنگ کے ڈبوں میں کاغذ اور ردی جمع کی جائے گی، سبز رنگ کے ڈبوں میں بوتلیں، کانچ کے ٹکڑے ، لیبارٹری میں استعمال ہونے والا ضائع شدہ سامان ڈالا جائے گا۔سرمئی (گرے )رنگ میں پھلوں کے چھلکے ، ضائع شدہ کھانا، پتے اور گلی سڑی سبزیاں پھینکی جائیں گی، لال رنگ کے کچرے کے ڈبے لوہے اور دیگر دھاتی کوڑے کیلئے استعمال ہوں گے ، جبکہ نارنجی (اورنج)ڈبے پلاسٹک ویسٹ کیلئے استعمال کئے جائیں گے ۔ان اشیا کو دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کیلئے استعمال کیا جائے گا ۔پنجاب مینجمنٹ ہیلپ لائن (1139)پر تعلیمی ادارے کچرے کو اٹھانے کیلئے رابطہ بھی کر سکتے ہیں ۔ وزیراعلی نے امن کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاکہ سلام ان پر جو امن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے امر ہو گئے ،امن صرف جنگ کے ختم ہونے کا نام نہیں، یہ انصاف،محبت و احترام کے ساتھ جینے کا دوسرا نام ہے ،امن ہی ترقی کا پہلا قدم ہے ۔وزیراعلی مریم نواز آج ساہیوال کا دورہ کریں گی اور الیکٹرک بسیں چلانے کے منصوبے کا افتتاح کریں گی۔ 


NameEmailMessage