الخدمت فائونڈیشن :5ہزارسیلاب متاثرین کوفوڈ پیکیج فراہم
وزیرآباد:الخدمت فانڈیشن نے سیلاب متاثرہ دیہاتوں میں 5 ہزارمتاثرہ افراد کو فوڈ پیکیج، صاف پانی فراہم کیا۔جنرل سیکرٹری الخدمت فانڈیشن وزیرآباد عمران منیر بٹ اور زمان حیدر چیمہ نے۔۔۔
میڈیا کوبتایا کہ 17دن سے 40 رضاکارکشتیوں پرمتاثرین کو تیار کھانا، صاف پانی، جانوروں کا چارہ فراہم کررہے ہیں۔ میڈیکل کیمپ کے ذریعے خدمت بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 1200 افراد کو مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ خشک راشن کے 400پیکٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔اہل علاقہ نے الخدمت فانڈیشن کی امدادی سرگرمیوں کو سراہا۔