JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Home

پی ٹی آئی رہنما کے گھر سے 30تولے سونا اور لاکھوں کی غیر ملکی کرنسی چوری



 پی ٹی آئی رہنما کے گھر سے 30تولے سونا اور لاکھوں کی غیر ملکی کرنسی چوری

کراچی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے رہنما کے گھر سے 30 تولہ سونا، لاکھوں کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی اور پستول چوری ہوگیا۔

پی ٹی آئی کراچی کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی کے گھر چوری کی واردات ہوگئی، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان 30 تولہ سونا، 15 ہزار ریال، 1 لاکھ روپے نقدی اور پستول چوری کرکے فرار ہوگئے ہیں۔

ایس ایس پی ساوتھ کے مطابق چوری کے واقعے کا مقدمہ درخشاں تھانے میں سیکیورٹی گارڈ کی مدعیت میں درج کیا ہے، سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کی جارہی ہے۔


NameEmailMessage