JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Home

سرگودھا:ای بس کا افتتاح:2ہفتے میں متاثرین سیلاب بحالی آپریشن شروع:مریم نواز



 سرگودھا:ای بس کا افتتاح:2ہفتے میں متاثرین سیلاب بحالی آپریشن شروع:مریم نواز

لاہور،سرگودھا : ماحول دوست اورگرین پاکستان سرگودھا الیکٹرک بس سروس شروع ہوگئی۔ وزیراعلی مریم نواز نے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔ وزیراعلی نے سرکٹ ہاس بس سٹاپ سے الیکٹر ک بس پر سواری کی۔ لوگوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

مریم نواز شریف ای بس پر تقریب میں پہنچیں۔ وزیراعلی نے الیکٹروبس پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرگودھاشہر کیلئے بسوں کی تعداد بڑھانے کا اعلان کیا اب شہر میں 60 الیکٹرو بسیں چلائی جائیں گی جبکہ سرگودھا ڈویژن کے لئے 105 الیکٹرو بسیں چلائی جائیں گی۔ وزیراعلی نے خواتین، بزرگوں،طلبہ اور سپیشل افراد کے لئے مفت سفر کے اعلان کا اعادہ بھی کیا ۔ وزیراعلی نے کہا سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دوہفتے میں آپریشن شروع کر رہے ہیں،جب تک سیلاب سے متاثرہ آخری فرداپنے گھر میں جاکر آباد نہیں ہوتا، مریم نواز چین سے نہیں بیٹھے گی۔ملک میں پچھلے چار پانچ سال نالائق اور نا ا ہل حکمران مسلط رہے ۔ ہر روز بری خبریں آتیں، کبھی ڈالر مہنگا ہونے ، ڈیفالٹ اور کبھی دوسرے ملکوں سے جھگڑنے کی باتیں آتی تھیں۔ نوازشریف کا دور واپس آیا تو خوش خبریوں کا سلسلہ پھرسے چل پڑا۔ انہوں نے کہا آٹے کے نرخ کوبڑھنے سے روکنے کے لئے ہر روز کوشش کرتی ہوں تاکہ غریب بھوکا نہ سوئے ۔لوگوں کی دہلیز پر دوائیاں پہنچارہے ہیں،کلینک آن ویل اور فیلڈ ہسپتال گھر گھر جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاآپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی پر دنیا بھر میں پاکستان کی دھاک بیٹھ گئی۔ ایک شخص جگہ جگہ جاکر لڑائیاں کراتا تھا، اب سیاسی اور عسکری قیادت نیک نیت لوگوں پر مشتمل ہے ۔وہ لوگ جنہوں نے مسجد نبوی میں شہباز شریف اور وفد کی تضحیک کی کوشش کی آج نامراد ہیں۔ شہباز شریف کی سعودی عرب میں تاریخی عزت افزائی کی گئی۔ایک پرائم منسٹر ہواکرتا تھاجس کو جہاز سے اتار کر کہا گیا کہ جا بھائی۔ دنیا بدل چکی ہے پاکستان آگے بڑھ چکا اور وہ شخص قصہ پارینہ بن چکا ہے ۔ مریم نواز نے کہا سرگودھا والوں کو الیکٹرک بس کا تحفہ مبارک ہو۔ وزیراعلی بن کر پہلا دورہ کیا تو سرگودھا کے ہسپتال میں کارڈیالوجی کے نام پر چھوٹا سا کمرہ دیکھ کر دکھ ہوا۔اب نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے ایک سال میں کام شروع کردیا جلد پوری طرح فنکشنل ہوگا۔ اگلے ماہ نواز شریف سے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کا افتتاح کرنے کی درخواست کروں گی۔

انہوں نے کہا ماضی میں ترقی بڑے شہروں سے شروع ہوکر وہیں ختم ہوجاتی تھی۔اب ترقی چھوٹے شہروں سے شروع ہوکر پورے صوبے میں پھیلے گی۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے ای بس پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے ہر تحصیل کیلئے الیکٹرک بس سروس چلانے کی ہدایت کی۔دریں اثنا وزیراعلی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں سیلاب متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے اہم فیصلے کیے گئے ۔ اجلاس میں پنجاب میں سیلاب متاثرین بحالی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اورتحصیل کی سطح پر فلڈ ریلیف کمیٹیاں قائم کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعلی نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے آسان ترین طریقے کا ر وضع کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں سیلاب متاثرین کیلئے سروے فارم،موبائل ایپ اورمانیٹرنگ ڈیش بورڈ قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلی ڈیش بورڈ پر خود سیلاب متاثرین کی امدادکی مانیٹرنگ کریں گی۔ وزیراعلی نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں سڑکوں،پلوں اورانفراسٹرکچر کی فوری بحالی کا حکم دیا۔ مریم نواز نے کہاہر فرد کے نقصان کا ازالہ کریں گے تاکہ کوئی ریلیف سے محروم نہ رہے ۔


NameEmailMessage