JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Accueil

الیکٹرک گاڑی پر 13 لاکھ کی بچت! ایم جی پاکستان کی شاندار آفر



 الیکٹرک گاڑی پر 13 لاکھ کی بچت! ایم جی پاکستان کی شاندار آفر

کراچی: ایم جی پاکستان کی جانب سے اپنی دو مقبول الیکٹرک گاڑیوں پر محدود مدت کے لیے خصوصی رعایت کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت خریدار فی گاڑی 13 لاکھ روپے سے زائد بچت کرسکیں گے۔

کمپنی کے مطابق یہ رعایت ایم جی 4 ایکسائٹ (MG4 Excite) اور ایم جی زیڈ ایس ای وی شارٹ رینج (MG ZS EV Short Range) ماڈلز پر لاگو ہوگی تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین الیکٹرک گاڑیوں سے مستفید ہو سکیں۔

قیمت اور ماڈل

ایم جی 4 ایکسائٹ(MG4 Excite) کی قیمت 13 لاکھ 9 ہزار روپے کم کر دی گئی ہے جس کے بعد اب یہ گاڑی محدود مدت کیلئے 97 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 84 لاکھ 90 ہزار روپے میں حاصل کی جا سکتی ہے ۔ایم جی زیڈ ایس ای وی شارٹ رینج (MG ZS EV Short Range ) کی قیمت میں بھی 13 لاکھ روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت ایک کروڑ 9 لاکھ 90 ہزار سے کم ہو کر 96 لاکھ 90 ہزار روپے پر آ گئی ہے ۔

کمپنی کے مطابق یہ آفر صرف محدود تعداد میں گاڑیوں کے لیے ہے اور اس کی مدت کا فی الحال اعلان نہیں کیا گیا، اس لیے دلچسپی رکھنے والے صارفین جلد بکنگ کروا سکتے ہیں۔

پاکستان میں آٹوموٹو انڈسٹری بتدریج ماحولیاتی موافق گاڑیوں کی جانب بڑھ رہی ہے۔ ایم جی پاکستان کا کہنا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی سے زیادہ صارفین کو الیکٹرک موبلٹی کی طرف راغب کیا جا سکے گا اور ماحول دوست ٹرانسپورٹیشن کے فروغ میں مدد ملے گی۔


NomE-mailMessage