تتلے عالی:وار داتوں میں شہری مال وزر سے محروم
تتلے عالی:ڈکیتی وچوری کے واقعات میں موٹر سائیکل، رقم وقیمتی سامان غائب ہو گیا۔ کنگروالی کے قریب بغیر نمبر موٹر سائیکل سوار3 ڈاکوں نے گھمن والا کے معظم اعظم سے موٹر سائیکل نمبر اے ٹی پی7283 اور5ہزار روپے ،موبائل فون چھین لئے۔۔۔
بوپڑاکلاں میں افضال احمد سے ایک ڈاکو نے دو ہزار روپے چھین لئے ،عبداللہ پور میں مبشر علی کے کمرے سے 4پیٹی امرود،25سو روپے ،پپلی گورائیہ میں ضیا اللہ کے گھر سے 50ہزار روپے چوری ہو گئے ۔