JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Home

گوجرانوالہ میں ڈرائی پورٹ کیلئے فزیبلٹی سٹڈی کا معاہدہ

 


گوجرانوالہ میں ڈرائی پورٹ کیلئے فزیبلٹی سٹڈی کا معاہدہ

گوجرانوالہ گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور برکلے ایسوسی ایٹس کے مابین گوجرانوالہ میں ڈرائی پورٹ کے قیام کیلئے جامع فزیبلٹی سٹڈی کرنے کے معاہدے پر باضابطہ دستخط کر د ئیے گئے ۔

اس اقدام کا مقصد منصوبے کی معاشی، لاجسٹک اور انفراسٹرکچر کے اعتبار سے صلاحیت کا تفصیلی جائزہ لینا ہے جو گوجرانوالہ کی قومی و بین الاقوامی تجارت میں کردار کو نمایاں طور پر بڑھا سکتا ہے ۔تقریب میں صدر چیمبر آف کامرس رانا صدیق ، سینئر نائب صدر احمد نوید رانجھا، سابق صدور میاں عمر سلیم اور عاصم انیس، ایگزیکٹو ممبران عقیل ڈار، محسن زبیر، وقاص انور اور برکلے ایسوسی ایٹس کے نمائندگان شریک ہوئے ۔صدر گوجرانوالہ چیمبر نے کہا کہ ڈرائی پورٹ کا قیام ہماری لاجسٹک چین میں موجود اہم خلا کو پر کرے گا اور صنعتوں کو عالمی سطح پر ترقی کے مزید مواقع فراہم کرے گا۔اس منصوبے کے متوقع فوائد میں ٹرانسپورٹ اخراجات اور وقت میں کمی، برآمدات میں اضافہ، روزگار کے نئے مواقع، صنعتی مسابقت میں بہتری اور گوجرانوالہ کو علاقائی تجارتی مرکز کے طور پر فروغ دینا شامل ہیں۔فزیبلٹی سٹڈی کے دوران تکنیکی، معاشی اور ماحولیاتی پہلوں کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت بھی کی جائے گی تاکہ منصوبے کے اگلے مراحل کیلئے واضح اور جامع رہنمائی فراہم کی جا سکے ۔



NameEmailMessage