JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


بھارتی آبی جارحیت، مقبوضہ کشمیر میں چناب پر واقع سلال ڈیم کے دروازے کھول دیئے



 بھارتی آبی جارحیت، مقبوضہ کشمیر میں چناب پر واقع سلال ڈیم کے دروازے کھول دیئے

لاہور:بھارت کی آبی جارحیت جاری رہی، مقبوضہ جموں و کشمیر میں دریائے چناب پر واقع سلال ڈیم کے دروازے کھول دئیے۔

دریائے چناب میں صورتحال مزید بگڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا، دریائے چناب میں ہیڈ قادر آباد کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آگیا،پانی کی آمد 3 لاکھ 5 ہزار کیوسک ریکارڈ،ہیڈ خانکی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، پانی کی آمد 2 لاکھ 42 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی۔

ہیڈ مرالہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے،پانی کی آمد 1 لاکھ 10 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی، چنیوٹ کے مقام پر دریائے چناب کی لہریں بلند ہونے لگیں، 4 لاکھ 57 ہزار کیوسک کا ریلا گزرنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، 10 لاکھ کیوسک کا ریلا چنیوٹ سے گزرنے کا امکان ہے۔

چناب نگر کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب آگیا،4 لاکھ 63 ہزار کیوسک کا ریلا گزرنے لگا، ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا، احمدپور شرقیہ میں بیلی والا پتن کے مقام پر زمیندارہ بند ٹوٹ گیا، متعدد بستیاں ڈوب گئیں، سیکڑوں ایکڑ پر فصلیں تباہ ہوگئیں۔

پاکپتن میں دریائے ستلج نے تباہی مچا دی، بند ٹوٹنے سے ہنگامی صورتحال، سیلاب کے باعث درجنوں دیہات کا منچن آباد شہر سے زمینی راستہ منقطع ہوگیا۔


NameEmailMessage