JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Home

نوشہرہ ورکاں:ہسپتال میں صفائی ابتر،ڈاکٹرزوعملہ غائب

نوشہرہ ورکاں:ہسپتال میں صفائی ابتر،ڈاکٹرزوعملہ غائب

نوشہرہ ورکاں
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فرجاد بٹ کا تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال اچانک دورہ ، عملہ کی بڑی تعداد غیر حاضر، صفائی کی حالت ابتر، انسولین کے انجکشن کی تعداد سرکاری ریکارڈ سے زائد نکلی۔

 ڈاکٹر فرجاد بٹ نے سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کا چارج سنبھالتے ہی تحصیل ہسپتال نوشہرہ ورکاں کا دورہ کیا ،ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا جس کے دوران متعدد سنگین انتظامی خامیاں سامنے آئیں دورے کے دوران ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی بڑی تعداد ڈیوٹی سے غیر حاضر پائی گئی جبکہ ہسپتال میں صفائی کا نظام انتہائی ابتر تھا ، میڈیکل سٹور میں موجود انسولین کی تعداد سرکاری ریکارڈ سے زائد پائی گئی جس سے ادویات کے غلط اندراج اور خورد برد کے اشارے ملتے ہیں۔ سی او ڈاکٹر فرجاد بٹ نے مریضوں سے ہسپتال میں موجود صحت کی سہولتوں اور مسائل بارے پوچھا جنہوں نے ادویات کی عدم دستیابی بارے شکایت کی۔ ڈاکٹر فرجاد بٹ نے غیر حاضر عملے سے فوری رپورٹ طلب کر لی، صفائی کے ناقص انتظامات پر کمپنی کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی میڈیسن سٹور میں ریکارڈ سے زائد انسولین انجکشن کی موجودگی پر سٹور کیپر اور انچارج فارمیسی سے جواب طلب کر لیا۔ ڈاکٹر فرجاد بٹ کا کہنا تھا کہ مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ،بد عنوانی پر ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔


NameEmailMessage