JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Home

یونین کونسل جلہن میں ناقص صفائی، عوام کا احتجاج

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر)یونین کونسل جلہن میں صفائی کے ناقص انتظامات کے خلاف عوام سراپا احتجاج ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ صفائی کا عملہ16ارکان پر مشتمل ہونے کے باوجود گلیاں اور نالیاں کچرے کے ڈھیروں سے بھری پڑی ہیں، جبکہ جگہ جگہ گندگی کے باعث تعفن اٹھ رہا ہے جس سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔عوامی شکایات کے مطابق صفائی عملے کا سپروائزر صرف کاغذی کارروائی اور حاضری کی حد تک محدود ہے، عملی طور پر صفائی کے سلسلے میں کوئی سنجیدہ اقدامات نظر نہیں آتے۔ اس صورتحال پر علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور یونین کونسل جلہن میں مستقل بنیادوں پر صفائی ستھرائی کے مثر انتظامات یقینی بنائے جائیں۔


NameEmailMessage