JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Startseite

مین بازار محلہ انصاریاں، پٹھاناں، راجپوتاں کی تعمیر شروع



 مین بازار محلہ انصاریاں، پٹھاناں، راجپوتاں کی تعمیر شروع

راہوالی سابق وفاقی وزیر ایم این اے چودھری محمود بشیر ورک کی خصوصی گرانٹ سے مین بازار محلہ انصاریاں، محلہ پٹھاناں، راجپوتاں کی تعمیر کیلئے ممبر کنٹونمنٹ بورڈ عرفان چاند بٹ اور۔۔۔

 مسلم لیگ ن کے ضلعی سینئر نائب صدر عمران احمد خان شیروانی نے افتتاح کردیا ۔مین بازار کی تعمیر تقریبا 1300فٹ ہوگی ، جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ جانے سے مین بازار کی خستہ حالی کی وجہ سے حلقہ کے لوگوں نے ایم این اے محمود بشیر ورک سے اس کی تعمیر کے لیے مطالبہ کررکھا تھا جس پر انہوں نے عوامی مطالبہ کے پیش نظر اپنی خصوصی گرانٹ سے اس کی تعمیر کرنے کے احکامات دیتے ہوئے عمران احمد خان شیروانی اور وارڈ نمبر 3کے ممبر کنٹونمنٹ بورڈ عرفان چاند بٹ کو تعمیر کا کام شروع کروانے کی ذمہ داری سونپی تو انہوں نے افتتاح کرکے ٹھیکیدار کو جلد از جلد تعمیر مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ۔


NameE-MailNachricht