تتلے عالی 6سال سے عوامی فلاحی منصوبوں سے محروم
تتلے عالی(نامہ نگار)تتلے عالی 6سال سے عوامی فلاحی منصوبوں سے محروم ہے ۔ تتلے عالی تحصیل نوشہرہ کا سب سے بڑا قصبہ ہے۔۔۔
جسکی آبادی50ہزار سے تجاوز کر گئی ہے مقامی سیاستدانوں،بیوروکریسی کی جانب سے گزشتہ6سال سے تتلے عالی میں پینے کے صاف پانی کیلئے واٹر سپلائی ٹینکی کی تعمیر ،واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب ڈمپنگ پوائنٹ کا قیام ،مشینری کی فراہمی ،سٹریٹ لائٹس ،سڑکوں کی تعمیر، سیم نالہ کی صفائی سمیت دیگر عوامی فلاحی منصوں کے اعلانات کئے جاتے رہے ہیں لیکن کسی ایک پر بھی عمل درآمد نہ ہو سکا ۔اہل علاقہ نے بنیادی سہولیات کی فوری فراہمی کامطالبہ کیاہے ۔