JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Startseite

ایشیائی ترقیاتی بینک کاریکوڈیک منصوبیکیلئے41کروڑ ڈالر فراہم کرنیکا اعلان



 ایشیائی ترقیاتی بینک کاریکوڈیک منصوبیکیلئے41کروڑ ڈالر فراہم کرنیکا اعلان

اسلام آباد ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے ریکو ڈیک منصوبے کیلئے 41 کروڑ ڈالر کی مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جہاں دنیا کے سب سے بڑے غیر دریافت شدہ تانبے اور سونے کے ذخائر ہیں۔

بلوچستان میں واقع اس کان کو بیریک گولڈ کمپنی کے اشتراک سے ترقی دی جا رہی ہے ، جس میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں بھی شریک ہیں۔ حکومت کو امید ہے یہ منصوبہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے ایک \"سپرنگ بورڈ\" ثابت ہوگا اور معدنیات کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری لا ئے گا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان نے پہلے ہی امریکی دلچسپی کو اپنی جانب متوجہ کر لیا ہے ۔ ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں اس منصوبے پر نظر رکھی گئی اور اسلام آباد کی جانب سے امریکی کمپنیوں کو مستقبل میں رعایتیں دینے کی پیشکش بھی کی گئی۔ کل6 ارب 60 کروڑ ڈالر کے اس منصوبے میں بیریک گولڈ کمپنی کا حصہ 50 فیصد ہے جبکہ باقی نصف وفاقی و صوبائی حکومتوں کے پاس ہے ۔ منصوبہ 2028 سے پیداوار شروع کرے گا، پہلے مرحلے میں ہر سال 2لاکھ ٹن تانبہ اور بعد میں 4لاکھ ٹن تک۔ اندازہ ہے کہ متوقع 37 سالہ مدت میں یہ کان تقریبا 70 ارب ڈالر کا فری کیش فلو پیدا کرے گی۔


NameE-MailNachricht