JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Accueil

نو شہرہ ورکاں :ساڑھے 4من منشیات برآمدگی کیس ،2 ملزم گرفتار



 نو شہرہ ورکاں :ساڑھے 4من منشیات برآمدگی کیس ،2 ملزم گرفتار

نوشہرہ ورکاں،گوجرانوالہ ساڑھے چار من منشیات برآمدگی کیس میں 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ۔

 گزشتہ روز مقامی پولیس کو نواحی گاں سیچ کے کھیتوں سے منشیات سے بھرے 5تھیلے ملے جن میں 153 کلو 600 گرام چرس اور 25 کلو 200 گرام افیون تھی، پولیس نے ملزموں سیف اللہ سکنہ منگوکی اور عمار علی سکنہ ڈیرہ سندھانوالہ کو گرفتار کر لیا اور ان 2 پسٹل 30 بور بھی برآمد کر لئے ۔ دوران تفتیش ملزموں نے بتایا کہ ان کے فرار ہونے والے ساتھی سمیع اللہ اور لالہ سکنہ پشاور جبکہ ایک ملزم خیبر پختون خوا، بلوچستان اور دیگر علاقوں سے منشیات لا کر پنجاب بھر میں سپلائی کرتے تھے ۔سی پی او رانا ایاز سلیم نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس منشیات سے پاک معاشرے کے قیام کے لئے کوشاں ہے تاکہ پاکستان کے مستقبل نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے محفوظ رکھا جا سکے ۔


NomE-mailMessage