ہزار تھیلے گندم برآمد ، فلور ملز اور 8 گودام سیل31
گوجرانوالہ :ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں کیخلاف پیرا فورس اور ضلعی انتظامیہ کا مشترکہ کریک ڈائون، 31 ہزار تھیلے گندم برآمد کرکے ایک فلور ملز اور 8 گودام سیل کر دئیے ۔
ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز (سٹی)اقرا مبین(صدر)فیصل مجید نے ایس ڈی ای اوز پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (سٹی)محسن ڈھلوں ،(صدر)خوشبا حسین کے ہمراہ مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کیخلاف بڑا کریک ڈان کیا۔کارروائیوں کے دوران متعدد مقامات پر گوداموں پر چھاپے مارے گئے جہاں ہزاروں بوریاں گندم ذخیرہ کی گئی تھی۔ ٹیموں نے قلعہ دیدار سنگھ، عالم چوک، سہنسرہ گورائیہ، ایمن آباد غلہ منڈی میں کارروائیوں کے دوران کئی گوداموں کو سیل کر دیا جبکہ گندم کے 31 ہزار بیگز تحویل میں لے لئے گئے ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق گوداموں میں بغیر اجازت بڑی مقدار میں گندم چھپا کر رکھی گئی تھی جس سے نہ صرف مارکیٹ میں گندم کی مصنوعی قلت پیدا کی جا رہی تھی بلکہ آٹے کی قیمتوں میں بھی غیر ضروری اضافہ ہو رہا تھا۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ کسی بھی قسم کی ذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کی جائیگی،گندم اور آٹے کی دستیابی کو یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ،تمام اسسٹنٹ کمشنرز ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کریں۔